شوبز

حدیقہ کیانی اور بلال عباس پہلی ایک ساتھ

اداکار بلال عباس خان اپنے نئے ڈرامے میں اداکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

بلال عباس خان، حدیقہ کیانی کے ساتھ ’دوبارہ ‘ نامی ڈرامے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔اس ڈرامے کی ہدایات ‘چپکے چپکے ’ کے ڈائریکٹر دانش نواز دے رہے ہیں اور یہ بلال عباس کا ان کے ساتھ پہلا ڈرامہ ہے۔

ڈرامے کی کہانی مقبول ڈرامہ نگار ثروت نذیر نے لکھی ہے جن کا تحریر کردہ ڈرامہ ’قیامت’ بھی گزشتہ مہینوں بہت مقبول ہوا تھا۔

’دوبارہ’ کی کاسٹ میں سکینہ سموں بھی شامل ہیں۔

بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی کا یہ ڈرامہ مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بنایا جارہا ہے جو ہم ٹی وی سے نشر ہوگا تاہم یہ کب سے نشر ہوگا اس حوالے سے کوئی اعلان تاحال سامے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے ڈرامہ ’رقیب سے’ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا بھی گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.