شوبز

پاکستانی گلوکارہ سابق امریکی صدربراک اوباما کی شکرگزارکیوں؟

اوباما نے حال ہی میں موسیقی کی ایک فہرست جاری کی جس میں عروج آفتاب کی آواز میں گائی ہوئی غزل ’محبت‘ بھی شامل ہے

پاکستانی گلوکارہ سابق امریکی صدربراک اوباما کی شکرگزارکیوں؟ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے سابق امریکی صدر براک اوباما کو بھی اپنا مداح بنا لیا۔ اوباما نے حال ہی میں موسیقی کی ایک فہرست جاری کی جس میں عروج آفتاب کی آواز میں گائی ہوئی غزل ’محبت‘ بھی شامل ہے۔ پاکستانی گلوکارہ نے حفیظ ہوشیارپوری کی مشہور زمانہ غزل ’محبت کرنے والے کم نہ ہونگے‘ میں اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا جس سے براک اوباما بھی متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہےکہ مشہورغزل ’محبت کرنےوالےکم نہ ہوں گے‘ کولیجنڈ گلوکارمہدی حسن نےبھی گایا تھا، بعد ازاں یہ ڈرامہ سیریل ’تیری رضا‘ کا گانا بھی بنا جس میں علی سیٹھی نےاپنی آوازکا جادوجگایا تھا۔ عروج آفتاب نےیہ سنگِ میل عبورکرنے پرخوشی کا اظہارکرتےہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے خوشی کا اظہارکیا۔ انہوں نےبراک اوباما کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.