شوبز

"میڈم ای پرابلم "….عید پر ریلیز کرنے کا اعلان

پاکستانی فلم "میڈم ای پرابلم ” کو عید پر ریلیز کرنے کا اعلان ہوگیا۔
فلم کے ڈائریکٹر شاہ رخ انجم قریشی اور پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ ہیں ۔فلم کی کاسٹ میں ارباز خان،قیصر بلوچ،رفعت المنتہیٰ،شاہ رخ انجم قریشی،شہباز قریشی،مہر اختر،سبحان حیدر،شہروز قریشی،حنا خان اور ماروی شامل ہیں۔فلم کے میوزک ڈائریکٹر ناصر حسین دھیرو،عابد علی نمبو اور علی ساجد ہیں۔
فلم کی شوٹنگ پاکستان ،دبئی اور امریکا کی خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی ہے۔
فلم کی پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ فلم گزشتہ سال ریلیز ہونا تھی کورونا وائرس کی لہر کی وجہ سے سینما گھروں کی بندش کے باعث فلم نمائش نہیں ہوسکی ۔
اب یہ فلم عید الاضحٰی پر پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔یہ مکمل طور پر میڈ ان پاکستان فلم ہے اور امید ہے فلم بین فلم دیکھنے ضرور آئیں گے۔
فلم کی اکسٹ میں شامل دیگر فنکاروں کا کہنا ہے تفریح سے بھرپور یہ فلم شائقین کی خوشیاں دوبالا کردے گی۔
ارباز خان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ "میڈم ای پرابلم” پر بہت محنت کی گئی ہے اور یہ فلم تمام طبقات کی توقعات پر ضرور پورا اترے گی۔لوگوں کو چاہیئے کہ وہ یہ فلم دیکھنے ضرور جائیں تاکہ نئے فلم میکرز کی بھی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.