شوبز

"ادھم پٹخ”…فیضان شیخ اور حرا عمر کی فلم عید پر ریلیز ہوگی

فیضان شیخ اور حرا عمر کی فلم "ادھم پٹخ” کی تیاریاں مکمل، عید الاضحی پر ریلیز ہوگی ۔
فیضان شیخ اور حرا عمر پہلی بار بڑی اسکرین پر ایک ساتھ فلم "ادھم پٹخ”میں جلوہ گر ہوں گے، جو کہ عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی، مزاح اور خوف سے بھرپور فلم کی کہانی اور ہدایات ابوعلیحہ نے دیں ہیں جبکہ یہ فلم جاوید احمد کاکپوٹو کی پیش کش ہے، جس میں سید علی رضوی، شبانہ حسن اور طٰحہٰ ہمایوں بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
اپنی نئی فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے فیضان شیخ کا کہنا تھا کہ میں اس نئے پروجیکٹ کے لیے بہت پرجوش ہوںِ یہ پراجیکٹ ایک بہت ہی محدوبجٹ کی حامل فلم ہے جس کے پیچھے نہ تو کوئی چینل ہے اور نہ ہی کوئی پروڈکشن ہاوس، ان کا کہنا تھاکہ یہ فلم کچھ مختلف اور تجرباتی ہے ، اور مجھے یقین ہے کہ ایسے وقت میں جب کورونا وبا کے دوران سینما گھروں کی دوبارہ بحالی کا کوئی امکان نہیں .ایسی فلم بنانے کا اقدام یقینا ایک بہادری ہے۔

حرا عمر کا اس تجربے سے متعلق کہنا تھا کہ مجھے ڈراونی اور کامیڈی فلمیں دیکھنا ہمیشہ سے ہی پسند ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ میری پہلی فلم پاکستانی دہشت اور مزاح سے بھرپور فلموں میں سے ایک اور واقعی دلچسپ ہے، ان کا کہنا تھاکہ فلم کی پوری کاسٹ اور عملے نے اس فلم میں زندگی اور رنگ شامل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے جو ایک قابل تعریف عمل ہے۔
فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی ، فلم کا اعلان عید الاضحی کے بعد سینما گھروں کے دوربارہ کھلنے کے اعلان کے بعد کیا جائے گا، فلم کی ڈسٹری بیوشن کے فرائض میٹرو لائیو موویز انجام دے گا۔

حراعمر نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کمرشلز سے کیا اور کم وقت میں ویب سیریز”رنجش”سے اپنے فن کا لوہا منوایا، انھوںنے سندھی ویب ٹی وی پر مختصر فلم "سندھ میری جان "میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، نوجوان اداکارہ محسن طلعت کی نئی شارٹ فلم "وانٹیڈ”میں بھی جلوہ گرہوںگی، جبکہ احسن طالش کے ڈرامہ "اے مشت خاک” جو کہ جیو انٹر ٹینمنٹ سے نشر ہوگا میں نظر آئیں گی، ابوعلیحہ کی ادھم پٹخ میں وہ پہلی بار مرکزی کردارمیں جلوہ گرہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.