شوبز

سجل علی اور بلال عباس کی فلم "کھیل کھیل میں” مکمل ہوگئی

اداکارہ سجل علی اور بلال عباس کی آنے والی فلم "کھیل کھیل میں” کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

نبیل قریشی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے سے متعلق بتایا۔اپنی پوسٹ میں نبیل قریشی نے لکھا کہ الحمداللہ، فلم والا پکچرز کھیل کھیل میں کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ رکاوٹوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس فلم کی شوٹنگ کرنا ایک چیلنج تھا۔

نبیل قریشی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ اس فیچر فلم کو 50 روز میں شوٹ کرنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔

نبیل قریشی نے کہا کہ اس گرم موسم کے دوران اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤنز اور سفر کرتے ہوئے ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اپنے شیڈول کے ساتھ چلیں اور شوٹنگ کو بروقت مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بروقت شوٹنگ مکمل ہونے کا سہرا فلم والا پکچرز میں میری ٹیم اور پوری کاسٹ اور عملے کے سر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.