شوبز

امیتابھ بچن نے فلم میں کام کی پیشکش کی لیکن۔۔۔۔۔ کومل رضوی کا اہم انکشاف

کومل رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے 1999 میں انہیں اپنے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔

کومل رضوی نے ایک شو میں بتایا کہ چوں کہ ان کی پیدائش متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہوئی تھی اور زندگی کے ابتدائی سال انہوں نے وہیں گزارے تو ان کی وہاں متعدد بولی وڈ شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ایک سوال کے جواب میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سلمان خان اور سیف علی خان سمیت دیگر اداکاروں سے ملاقات کر چکی ہیں۔ماضی میں ان سے متعلق چہ مگوئیاں ہوئیں تھیں کہ ان کے تعلقات سیف علی خان سے بھی رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس طرح کی کوئی بات نہیں لیکن بتایا کہ جب وہ چھوٹے خان سے ملیں تو اس وقت وہ کم عمر تھیں۔

کومل رضوی کے مطابق انہوں نے کم عمری میں والد کے کہنے پر گلوکاری شروع کی، کیوں کہ ان کے والد کو ان کے دوست نے کہا تھا کہ بیٹی کو کہیں کہ ہمارے لیے ایک گانا گائیں۔اداکارہ و گلوکارہ نے بتایا کہ اس طرح انہوں نے والد کے کہنے پر ہی 1997 کے مقبول ڈرامے ’ہوائیں‘ میں بھی کام کیا اور شہرت بٹوری۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ خود کو اداکارہ سے زیادہ گلوکارہ کے طور پر دیکھنا چاہتی ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے دونوں شعبوں میں کئی نئے ٹرینڈز متعارف کرائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ چوں کہ وہ بیرون ملک پیدا ہوئیں اور ابتدائی زندگی وہیں گزاری تو جب وہ پاکستان آئیں تو والدین نے انہیں یہاں کے حساب سے شلوار قمیض پہننے کی ہدایات کیں اور ساتھ ہی بتایا کہ خواتین شلوار قمیض میں ہی خوبرو دکھائی دیتیں ہیں جب کہ مرد اسی لباس میں خواتین سے بھی زیادہ پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.