شوبز

"japanese connection”۔۔۔ وہاج خان کی فلم ریلیز کرنے کی تیاریاں

اداکار وہاج خان کی نئی فلم "japanese connection” مکمل ہوگئی جسے جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم میں وہاج خان اور ہمایوں اشرف نے مرکزی کردار کئے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں مائرہ خان،نایاب ،غنا علی اور طیفور خان شامل ہیں ، طیفور خان نے فلم میں منفی کردار کیا ہے۔

اس فلم کے رائٹر،پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سینئر اداکار تنویر جمال ہیں ۔فلم کی 80 فیصد شوٹنگ جاپان میں کی گئی ہے جس میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے وابستہ دیگر مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔

اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وہاج خان نے کہا کہ فلم کافی عرصہ سے مکمل ہے لیکن کورونا کی وجہ سے سینما گھر بند تھے اس لئے پروموشن شروع نہیں ہوسکی۔اب چونکہ سینما گھر کھل چکے ہیں اور فلمیں بھی ریلیز کی جارہی ہیں تو جلد ہی ہماری فلم کی تاریخ بھی فائنل کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شائقین کو یہ فلم ضرور پسند آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.