شوبز

"ہم کہاں کے سچے تھے”۔۔۔۔ ماہرہ خان کی پہلی جھلک نے دل جیت لئے

 ڈرامہ سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے ٹیزر جاری کردیے گئے ہیں۔

جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں ڈرامے کے تینوں مرکزی کرداروں کو ایک دوسرے کی زندگی میں داخل ہوکر مسائل کو بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم ان سے ڈرامے کی مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے۔

ایک ٹیزر میں ماہرہ خان کے کردار ’مہرین منصور‘ جب کہ دوسرے ٹیزر میں کبریٰ خان کے کردار ’مشعل‘ کو دکھایا گیا ہے۔

ٹیزرز سے اندازہ ہوتا ہے کہ ڈرامے میں کبریٰ خان منفی کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ ماہرہ خان قدرے مظلوم خاتون کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

ٹیزرز میں عثمان مختار کے کردار ’اسود‘ کو بھی دکھایا گیا ہے مگر ان کے کردار کو دو خواتین کرداروں کے درمیان جذباتی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

ٹیزرز سے عندیہ ملتا ہے کہ تینوں کرداروں کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے اور تینوں کرداروں کے آپس میں ملنے کی وجہ سےہی ان کی زندگی میں مسائل پیدا ہوتے ہیں، تاہم جاری کی گئی جھلکیوں سے یہ تصدیق نہیں ہوتی کہ تینوں کرداروں کا آپس میں کیا تعلق ہوتا ہے اور کن وجوہات کی وجہ سے ان کی زندگی مسائل سے دوچار ہو جاتی ہے۔

ٹیزرز میں ماہرہ خان، کبریٰ خان اور عثمان مختار کی اداکاری کو دیکھ کر شائقین نے ان کی خوب تعریف کی اور لکھا کہ وہ ’ہم کہاں کے سچے‘ کو نشر کرنے کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.