شوبز

اچانک شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

پاکستان سمیت بھارت میں بھی گاؤں کی ایک سادہ لیکن پرکشش لڑکی کی گول گول روٹیاں بنانے کی ویڈیو نے خوب دھوم مچائی تھی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہو نے والی یہ گاؤں کی لڑکی گول روٹیاں بناتی اور کھانا بھی پکاتی ہے جبکہ اس کی ایک ویڈیو پر ملین لائیکس آ تےہیں۔ یہ سادہ پرکشش لڑکی کون ہے؟ کہاں رہتی ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔اس خوبرو لڑکی کے ناصرف پاکستان میں چرچے تھے بلکہ بھارتیوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔

اس لڑکی کا نام آمنہ ریاض ہے اور اس کی عمر محض 15سال ہے۔یہ لڑکی ایک خانہ بدوش فیملی سے تعلق رکھتی ہے، جو کراچی کے مضافات میں مقیم ہے۔آمنہ ریاض نے اپنی ویڈیوز خود سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی تھی بلکہ اسی علاقے کے ایک نوعمر لڑکے نے اس کی ویڈیوز بنا کر آن لائن پوسٹ کی تھی جو پوری دنیا میں وائرل رہی۔ ویڈیوز کے وائرل ہوتے ہی بڑی تعداد میں صحافیوں نے آمنہ ریاض کے گھر جانا شروع کر دیا لیکن امینہ اوراس کی فیملی نے کیمرے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔

آمنہریاض کی ویڈیوز انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک پر بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.