شوبز

منال خان دلہن بننے کی تیاریوں میں مصروف؛قریبی دوست کا انکشاف

اداکارہ سارہ خان کے ایک کمنٹ نے اداکارہ منال خان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔

گزشتہ دنوں سارہ خان نے اپنی 29 ویں سالگرہ منائی، اس سلسلے میں سارہ خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر سالگرہ کی تصویریں بھی شیئر کی گئیں جس پر اُن کے لاکھوں مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی کمنٹ باکس میں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

سارہ خان کو انسٹا پر سالگرہ کی مبارکباد دینے میں جڑواں اداکار بہنیں ایمن خان اور منال خان سر فہر ست نظر آئیں۔

ایمن خان کی جانب سے سارہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی تعریف بھی کی گئی جبکہ منال خان کا سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو خوبصورت ماما۔‘

منال خان کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے لکھا کہ ’بہت شکریہ جَلد دُلہن بننے والی لڑکی۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.