شوبز

احسن محسن اکرام نےمنال خان کا ہاتھ کیوں پکڑا؟

منال خان اورسابق اداکاراحسن محسن اکرام کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں

احسن محسن اکرام نےمنال خان کا ہاتھ کیوں پکڑا؟  معروف اداکارہ منال خان اورسابق اداکاراحسن محسن اکرام کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔ حال ہی میں منگنی کےرشتےمیں بندھنےوالی خوبصورت جوڑی منال خان اوراحسن محسن اکرام اکثراوقات ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پرایک دوسرے کےساتھ تصویریں اورویڈیوزشیئرکرتےرہتےہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سےکبھی پسند توکبھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

احسن محسن اکرام کی جانب سےمنال خان کے ساتھ چند نئی تصویریں اپنےانسٹا گرام پرشیئرکی گئی ہیں۔ اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احسن محسن اکرام عالمی وبا کورونا وائرس سےبچاؤکی ویکسین لگوا رہےہیں اوراس دوران انہوں نےمنال خان کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔ احسن محسن اکرام کی جانب سےشیئرکی تصویروں میں وہ انجیکشن (ویکسین)  لگوا رہےہیں جبکہ اُن کےپاس بیٹھی اُن کی منگیترمنال خان اُن کا دھیان بٹا رہی ہیں۔

احسن محسن اکرام کا اپنی اِن تصویروں کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’درحقیقت وہ انجیکشن لگوانے سےڈرتے ہیں، اسی لیے منال خان ویکسین لگوانے میں اُن کی مدد کر رہی ہیں اور اُن کا انجیکشن سے دھیان ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔‘ احسن محسن اکرام نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ویکسین لگوانے کی ترغیب بھی دی ہے۔

اِن تصویریوں پر انٹرنٹ صارفین کی جانب سے اس جوڑے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا اپنی ایسی تصویریں اپلوڈ کر کے خود عوام کو تنقید کا موقع دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.