شوبز

بھائی کے ساتھ ڈانس پر مہوش حیات تنقید کا شکار

اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے بھائی کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد انہیں اور ان کے بھائی کو تنقید کا نشانہ جا رہا ہے۔

مہوش حیات ماضی میں بھی بھائی کے ساتھ ڈانس ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں اور ماضی میں بھی انہیں تنقید کا سامنا رہا ہے۔اداکارہ نے 16 جولائی کو انسٹاگرام پر بھائی دانش کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں مغربی طرز کی موسیقی پر ڈانس کرتے دکھائی دیئے۔ویڈیو میں دونوں بہن بھائیوں کو گھر میں ہی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں ان پر خوب تنقید کی اور دونوں بہن و بھائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کئی لوگوں نے دونوں بہن و بھائیوں کے لیے نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے دونوں کو ایک ہی صنف قرار دیا اور سوال کیا کہ دونوں میں سے بھائی کون ہے؟بعض لوگوں نے دونوں کی ویڈیو پر تنقیدی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو خوبصورت بہنیں قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.