شوبز

منال خان اور احسن محسن اکرام کی تصاویر پر میمز کا طوفان

 اداکار احسن محسن اکرام کو ویکسین لگانے والے میڈیکل اسٹاف پر سوشل میڈیا پر میمز بن گئی ہیں جو کہ خود احسن محسن کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز احسن محسن اکرام نے کافی ڈر ڈر کر اپنی منگیتر، معروف اداکارہ منال خان کا ہاتھ پکڑ کر انجیکشن لگوایا، احسن محسن اکرام نے اپنی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس پر مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انسٹا گرام پر ایک میم وائرل ہو رہی ہے جس میں احسن محسن یا منال خان نہیں بلکہ ویکسین لگانے والے کے چہرے کے تاثرات پر بات کی گئی ہے۔

میم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان انجیکشن لگنے کے دوران احسن محسن اکرام کا دھیان بٹانے کے لیے انہیں موبائل پر کچھ دکھا رہی ہیں جبکہ احسن محسن منال خان کی طرف ہنستے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور اس دوران ویکسین لگانے والا بھی احسن محسن کے بازو کی جانب  دیکھنے کے بجائے کسی اور ہی جانب دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.