شوبز

ماورہ حسین کو بھارت میں کس نے کام دلایا؟علی خان کا اہم انکشاف

اداکار علی خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ماورہ حسین کو بالی ووڈ فلم میں انہوں نے کام دلوایا تھا اور وہ بالی ووڈ کی بھوکی ہیں۔

علی خان کا ایک پرانا کلپ تیزی سے انسٹا گرام پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ماورہ حسین کو بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے بھوکی اداکارہ قرار دیا ہے۔  نادیہ خان کی جانب سے علی خان کو مختلف اداکاراؤں کی تصویریں دکھا کر اُن کے بارے میں کچھ کہنے کو کہا جا رہا ہے۔اس دوران علی خان کو ماورہ حسین کی تصویر دکھائی جاتی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ’اُن کے خیال میں ماورہ حسین بہت چلبلی، شوخ چنچل، حسین اور بھوکی اداکارہ ہیں۔‘

نادیہ خان نے علی خان سے سوال پوچھا کہ ماورہ حسین بھوکی کیسے ہیں ؟ کیا وہ دن میں 4 سے 8 بار کھانا کھاتی ہیں؟

جس پر علی خان نے کہا کہ ’ماورہ کھانا کھاتی ہوں گی، مگر ماورہ کی صحت سے نہیں لگتا کہ وہ کھاتی بھی ہیں یا نہیں مگر وہ یہاں اُن کی بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے بھوک کی بات کر رہے ہیں ۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.