شوبز

معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں

اداکارہ 2016 سےبیمارتھیں اورابتدائی طورپران میں اوورین کینسرکی تشخیص ہوئی تھی

پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں۔اداکارہ نائلہ جعفری رضائےالٰہی سےدارفانی سےکوچ کرگئیں، وہ طویل عرصے سے کینسرجیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔ نائلہ جعفری کےبھائی عاطف جعفری کا کہنا ہےکہ بہن کی نمازجنازہ آج بعد نمازعشا ڈیفنس فیزٹو میں ادا کی جائےگی اورتدفین کالا پل پرآرمی قبرستان میں ہوگی۔

اداکارہ 2016 سے بیمار تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسرکی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔نائلہ جعفری سے متعلق 4 سال قبل 2017 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا۔ بعد ازاں نائلہ جعفری کو کچھ عرصہ اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم وہ 2016 سے مسلسل زیر علاج ہیں اور وقتاً فوقتاً اسپتال داخل ہوتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں نائلہ جعفری کی ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نےٹی وی مالکان، ڈراما سازوں اور مخیرحضرات سے مدد کی اپیل کی تھی۔مدد کی اپیل کرنے کی ویڈیو میں نائلہ جعفری کواسپتال کے بسترپرکسمپرسی کی حالت میں دیکھا گیا تھا اور وہ مدد کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ جب انہوں نے پی ٹی وی پر ڈراموں کا آغاز کیا تھا اس وقت نشرِمکررکیے جانے والے ڈراموں پر قلیل رقم ملتی تھی ، لیکن اس رقم کو حاصل کر کے اچھا لگتا تھا اور خوشی ملتی تھی۔

نائلہ جعفری نے کہا کہ اتنے برسوں سے میں یہاں بیمار پڑی ہوئی ہوں، سب نے کافی مدد کی ، جب میں اکیلی تھی تو مجھے سنبھالا۔انہوں نے تجویز دی کہ اگر دوبارہ سے ان کے ڈراموں کو نشر کیے جانے پر کچھ مالی امداد کردی جائے تو ان کےعلاج میں آسانی ہوجائے گی۔2 منٹ اور 11 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں کوئی کام جلد از جلد کرنا چاہئے جو مستقبل میں سینئر فنکاروں کیلئے مددگار ثابت ہو۔اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بھی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ نائلہ جعفری کی مدد کرے جس کے بعد سندھ حکومت نے نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.