شوبز

ہمیں بھی پھول چاہئیں،فلک شبیرکی سالیوں کا تقاضا

سارہ خان کی ساتھی اداکارائیں بھی جوڑے کی نوک جھونک سےلطف اندوزہوتی ہیں

ہمیں بھی پھول چاہئیں،فلک شبیرکی سالیوں کا تقاضا،پاکستان شوبزانڈسٹری کی ہردل عزیزجوڑی سارہ خان اورفلک شبیرکےپیاربھرے پیغامات مداحوں کےدل توجیتتےہی ہیں لیکن سارہ خان کی ساتھی اداکارائیں بھی جوڑے کی نوک جھونک سےلطف اندوزہوتی ہیں۔ جوڑے کی سوشل میڈیا پرحالیہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کےدوران کی ویڈیوزیرِگردش ہےجس میں منشا پاشا اورمومل شیخ فلک شبیرسےپھول مانگ رہی ہیں۔ مومل شیخ اورمنشا پاشا فلک شبیرسےفرمائش کرتی ہیں کہ ’ہمارے پھول کہاں ہیں؟ سالیوں کےپھول کہاں ہیں؟ ہمیں بھی پھول ملنے چاہئیں۔‘

جواب میں فلک شبیرکہتےہیں کہ ’سالیوں کوان کےشوہرپھول دیں گےآج کےپھول میں نےبیگم کودے دیئ ہیں۔‘ منشا پاشا فلک شبیرسےکہتی ہیں کہ بھائی بھی پھول دے سکتےہیں، ہمیں بھی پھول چاہئیں۔ شادی کےبعد سے فلک شبیر ہر آنے والے دن سارہ خان کو لازمی ایک پھول دیتے ہیں، فلک شبیر کی اس عادت کو سارہ خان سمیت دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.