شوبز

"مشکل فیصلے میں میری مدد کریں۔‘”…مہوش حیات نے مشورہ مانگ لیا

اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں سے اپنے ہیئر اسٹائل کے حوالے سے اہم مشورہ طلب کرلیا۔

اس ضمن میں مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے۔

مہوش حیات نے اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے اپنے دوستوں اور مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہیلو دوستو! میرے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے اور میں تھوڑی سی اُلجھن میں ہوں۔‘

اداکارہ نے مداحوں کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا مجھے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھانا چاہیے یا پھر اپنا ایک اچھا ہیئر کٹ کروا کر بالوں کی لمبائی چھوٹی کروالوں؟‘اُنہوں نے لکھا کہ ’اس مشکل فیصلے میں میری مدد کریں۔‘

مہوش حیات کے پوچھنے پر کچھ مداحوں نے کہا کہ ’آپ پر تو ہر طرح کا ہیئر اسٹائل اچھا لگتا ہے۔‘

چند مداحوں کا کہنا تھا کہ ’اداکاروں کو اپنے بالوں کی لمبائی چھوٹی کروا لینی چاہیے جبکہ زیادہ تر مداحوں نے مہوش حیات کو بال لمبے رکھنے کا مشورہ دیا۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.