شوبز

پھول بھیجنے والا سامنے تو آئے،اداکارہ زباب رانا کی دہائی

اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’جس بھی مداح نے یہ پھول بھیجے ہیں اُن کی خواہش ہے کہ وہ ایک بار اُن کے سامنے تو آئیں

پھول بھیجنے والا سامنے تو آئے،اداکارہ زباب رانا کی دہائی، خوبصورت اداکارہ زباب رانا نے انکشاف کیا ہے کہ  اُنہیں ایک انسان کی تلاش ہے کہ جس نے اُنہیں 300 گلاب کے پھول بھجوائے تھے۔ زباب رانا اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب لاکھوں شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہیں جبکہ اُن کے تیکھے نین نقش اور بہترین فٹنس کے بھی ہزاروں مداح ہیں۔ زباب رانا کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ خود کے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنا رہی ہیں ۔

زباب رانا کا بتانا ہے کہ ’ایک بار وہ اپنے گھر میں پہنچیں تو اُن کی گاڑی کے سامنے 300 پھولوں سے سجا لال گلاب کا دستہ موجود تھا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئی تھیں، وہ گلدستہ اُن کا کوئی جبرا فین وہاں چھوڑ گیا تھا۔‘ زباب رانا نے بتایا کہ گلدستے میں ایک کارڈ پر اُن کے لیے پیغام بھی درج تھا  جس میں لکھا تھا کہ ’آپ بہت اچھی ہیں بس ہمیشہ ایسی ہی ر ہیئے گا۔‘

زباب رانا نے کہا کہ ’اُنہیں یہ پیغام پڑھ کر بہت اچھا لگا کیوں کہ مداح کی جانب سے موصول ہونے والے اُس پیغام میں کوئی غلط بات درج نہیں تھی بس ایک معصوم سا پیغام تھا۔‘ اُن کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’جس بھی مداح نے یہ پھول بھیجے ہیں اُن کی خواہش ہے کہ وہ ایک بار اُن کے سامنے تو آئیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.