شوبز

اے پلس کے خصوصی عید شو کی ریکارڈنگ مکمل

پروڈیوسر نعیم الحسن اور احمد علی ہاشمی نے عید شو کی ریکارڈنگ مکمل کرلی ہے جسے عید کے پہلے دن اے پلس سے نشر کیا جائے گا۔

عید شو میں جن فنکاروں نے شرکت کی ان میں عارف لوہار ،ایمان فاطمہ، ہنی البیلا،احمد علی بٹ، سمعیہ بٹ،نمرہ،ذوالقرنین اور کنول آفتاب شامل ہیں۔اس موقع پرفنکاروں نے عید قرباں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشیوں کے موقع پر مستحقین کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔

عارف لوہار اور ایمان فاطمہ کی پرفارمنس نے شو کو چار چاند لگا دیئے جنہوں نے حال ہی ریلیز ہونے والا ایک گیت پیش کیا۔عارف لوہار نے عید کے حوالہ سے اپنی یادیں بھی شیئر کیں۔

اس شو کی میزبان جگن کاظم تھیں جنہوں نے فنکاروں سے دلچسپ انداز میں گفتگو اور سوالات کئے۔

پروگرام میں ناظرین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف سیگمنٹ بھی شامل کئے گئے۔

اس موقع پر نعیم الحسن نے بتایا کہ اے پلس سے عید کے فوری بعد مارننگ شو بھی شروع کیا جارہا ہے جس کی میزبان جگن کاظم ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.