شوبز

پنجاب بھر کے تھیٹرز میں عید دنگل کی تیاریاں مکمل

پنجاب بھر کے تھیٹرز میں سپرسٹارز پرفارمرز عید کے موقع پر دھوم مچانے کے لئے تیار ہیں۔

خوشبو، ندا چوہدری، نادیہ علی، آفرین پری، مہک نور اور دیدار ملتانی نے عید پر سٹیج ڈراموں میں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ نامور ڈریس ڈیزائنرز سے ڈریسز تیار کروائے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان تمام پرفارمرز نے جو ڈریسز تیار کروائے ہیں ان کی مالیت چار سے پانچ لاکھ روپے تک ہے۔

لاہور کے شالیمار تھیٹر میں خوشبو اور دیدار ملتانی،محفل آڈیٹوریم میں آفریں پری، گوجرانوالہ کے مقامی تھیٹر راکسی میں نداچوہدری، مہک نور منروا تھیٹر، نادیہ علی راولپنڈی کے ریالٹو تھیٹر میں فن کا مظاہرہ کریں گی. ان تمام اداکاراﺅں کا کہنا ہے کہ عوام نے ہمیشہ ہماری اعلی اور معیاری پرفارمنس کو بہت سراہا ہے. کسی بھی فنکار کی شہرت اور کامیابی میں پرستاروں کا بہت اہم کردار ہوتاہے جبکہ بی اور سی کلاس اداکاراﺅں نے بھی عید کے لئے بھرپور تیاری کی ہے.

شالیمار، محفل، تماثیل ، الفلاح اور دیگر تھیٹروں میں ڈرامہ پروڈیوس کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈگر سے ہٹ کر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ عوام ایک جیسی کہانیوں پر مبنی ڈرامے دیکھ کر اکتاہٹ کا شکار ہیں یاد رہے کہ لاہو ر میں شالیمار اور محفل تھیٹرز میں ٹاپ پرفارمرز نے شائقین کی داد حاصل کرنے کے لئے بے پناہ محنت کررہی ہیں واضح رہے کہ الفلاح تھیٹر میں ملک کے سب سے زیادہ نامور کامیڈین ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.