شوبز

‘دادی کا داماد’ اور ‘رومینٹک رضیہ’۔۔۔سیونتھ اسکائے کا عیددھماکہ

سیونتھ اسکائےانٹرٹینمنٹ، عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی نامورجوڑی کی سربراہی میں، عیدالاضحی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے جیو انٹرٹینمنٹ پردو نئی شاندار ٹیلی فلمز ‘دادی کا داماد’ اور ‘رومینٹک رضیہ’ ریلیز کررہا ہے۔

سمیرا افضل کی تحریر اور صائمہ وسیم کی ہدایات میں بننے والی ٹیلی فلم ‘دادی کا داماد’ ایک پوتے زیوئیر کی جذباتی داستان ہے جو اپنی دادی کی آخری خواہش کے مطابق اپنی کزن سے شادی کرنا چاہتا ہے تاکہ دو فیملیز کو دوبارہ جوڑا جا سکے۔ تاہم اس کی کزن انایا جو اپنی مرضی کی زندگی جینا چاہتی ہے اس کی راہ میں مشکلات پیدا کرتی ہے۔ اس ٹیلی فلم کی کاسٹ میں عفان وحید، مدیحہ امام، حنا بیات، فرحان علی آغا، منظور قریشی، بی گل، سیف حسن، حمیرابانواور سدرہ نیازی شامل ہیں۔

‘رومینٹک رضیہ’ کے مصنف حسن امام ہیں اور مظہر معین نے اس کی ہدایات دی ہیں۔ یہ ہلکی پھلکی فیملی ٹیلی فلم رضیہ کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنا
ہنی مون شمالی علاقہ جات میں گزارنے کا خواب دیکھتی ہے اور ایک کردار ایک لڑکا رمیز ہے۔ دونوں کے درمیان کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں جن کو ان کی فیملیز دورکرنے کی کوشش کرتی ہیں اور ان دونوں کو ایک دوسرے کے نزدیک لے آتی ہیں۔ڈرامے کی کاسٹ میں حنا الطاف، اظفر رحمن، حنا دلپذیر، ثمینہ احمد، سلمیٰ حسن، مدیحہ رضوی، زہرہ عامر اور اسدقریشی شامل ہیں۔

ایسے خوشی کے موقع پر ایسے متنوع مواد کے ساتھ دو ٖٹیلی فلمز کی پیش کش، انتہائی باوقار پروڈکشن ہائوس کی ایک اور کامیابی ہے جو اپنے منفرد دلچسپ مواد کیلئے معروف ہے۔ یہ دونوں ٹیلی فلمز عید الاضحی کے موقع پر آن ائیر ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.