شوبز

پی ٹی وی نے عیدالاضحیٰ کے پروگرامز کی ریکارڈنگ مکمل کر لی

پی ٹی وی لاہور شعبہ حالات حاضرہ بھی عیدالا ضحیٰ کے خصوصی پروگرامز میں پیش پیش تفریح اور مزاح سے بھرپور شوکی ریکارڈنگ کی گئی جس کی پروڈیوسر سیدہ مریم شاہ ہے. اس شو میں اہم سیاسی، سماجی شخصیات اور شو بز کے ستارے بھی جلوہ گر ہوئے عید کے موقع پر پی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا.پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کے شعبہ حالات حاضرہ نے بھی عید الاضحیٰ پر اپنے ناظرین کے لئے رنگا رنگ اور تفریح سے بھرپور پروگرام پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے، اس سلسلے میں لاہور مرکز میں ان پروگرامز کی ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ عید الاضحی کے یہ پروگرام چاند رات اور عید کے تینوں دنوں میں نشر کئے جائینگے ۔پروڈیوسر سیدہ مریم شاہ کے عید شو کے میزبان اعجاز وارث اور قرہ العین ہیں اور اسکے مہمانوں میں پنجاب کے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو اور شو بز کی اہم شخصیات ہوں گی جبکہ اداکارہ سخاوت ناز گلوکار ملکو اور سائرہ نسیم اپنی پرفارمنس سے محظوظ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.