شوبز

"ناں چھیڑ ملنگاں نوں”۔۔۔عدنان قاضی کی ڈائریکشن کا نیا شاہکار

معروف ہدایتکار عدنان قاضی کی ڈائریکشن میں بننے والا نیا ویڈیو سونگ ” ناں چھیڑ ملنگا نوں “23جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

نئے ویڈیو سونگ کو گلوکار فرحان سید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی خوبصورت آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا جس کا میوزک  میوزک پروڈیوسرز بلال سعید نے ترتیب دیا ہے۔ ویڈیو سونگ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ میوزک کے دلدادہ افراد کا ویڈیو ریلیز ہونے کا بے چینی سے انتظار اب تک میوزک حلقوں کی جانب سے اس گانے کے حوالے خوب تعریفیں جاری ہیں جبکہ معروف ہالی وڈ ڈائریکٹر جوزپ کان نے بھی ڈائریکٹر عدنان قاضی کو خوبصورت انداز میں گانے کو عکسبند کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس بارے میں عدنان قاضی کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام پروجیکٹس کو محنت لگن اور شوق سے کرتا ہوں جس کی وجہ سے کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں۔ گزشتہ ویڈیو سانگز کی مقبولیت کے بعد اس ویڈیو سونگ ’ ’ نا چھیڑ ملنگا نوں “ کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے میری حوصلہ افزائی اور مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈائریکٹر جوزپ کان نے بھی میرے کام کی بھرپور تعریف کی ہے ویڈیو سونگ کو نامور گلوکار فرحان سید اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بہت خوبصورت انداز میں پرفارم کیا ہے جو میوزک شائقین کےلئے عید کا تحفہ ثابت ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.