شوبز

"لوگ مجھے مدھو بالا اور رانی مکھرجی کہتے تھے”۔۔۔ جویریہ سعود کا لطیفہ

جویریہ سعود نے دعویٰ کیا ہے شروع میں انہیں مدھوبالا اور رانی مکھرجی سے ملایا جاتا تھا۔

جویریہ سعود نے رواں سال کے آغاز پر نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ آپ کو کبھی کسی شخصیت سے ملایا گیا؟جواب میں جویریہ نے کہا کہ شروع میں جب میرا چہرہ پتلا ہوا کرتا تھا تب لوگ مجھے مدھوبالا کہا کرتے تھے، کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد مداح مجھے رانی مکھرجی سے مِلانے لگے۔

گزشتہ روز اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر مداحوں نے اپنے تبصرے پیش کرتے ہوئے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا۔کچھ صارفین نے کہا کہ یہ بات کہنے والوں کی آنکھیں کمزور تھیں جب کہ ایک صارف نے اس بات کو اس صدی کا لطیفہ قرار دیا۔

زارا خان نامی صارف نے کہا کہ ہر کوئی اپنے انداز میں خوبصورت ہوتا ہے، موازنے سے لوگوں کی شخصیت ختم ہوجاتی ہے لیکن اس کے باوجود ہم خود کو دوسروں سے مِلاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.