شوبز

خبردار اگر کسی نے۔۔۔۔۔عائشہ عمر نے سوشل میڈیا صارفین کو وارننگ دے دی

اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا صارفین کو ان کی تصاویر پر ناگوار اور قابلِ اعتراض کمنٹ کرنے پر وارننگ دے دی۔

عائشہ عمر اکثر ہی سوشل میڈیا صارفین پر بلا وجہ تنقید کرنے پر برہم دکھائی دیتی ہیں اور اپنی پوسٹ یا کسی ساتھی اداکارہ پر نامناسب کمنٹ کرنے پر بھی صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتی ہیں۔اسی حوالے سے اداکارہ نے انسٹاگرام پر آرٹسٹ نوین شکیل کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے نوین کی جانب سے دیوار پر کیے گئے آرٹ کو سراہا۔

عائشہ عمر نے اسی تصویر پر ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے اکاؤنٹ پر کسی کے لباس، جسم یا جِلد کی رنگت کے حوالے سے ناگوار اور نفرت انگیز تبصرے کیے گئے تو میں فوری طور پر ان صارفین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں بلاک اور رپورٹ کردوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.