شوبز

مبارکباد دینے میں پاکستانی شوبز ستار بھی پیچھے نہ رہے‘ اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد

رہ خان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، گلوکار فلک شبیر نے ہمیشہ کی طرح سارہ خان کو عید پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

مبارکباد دینے والے پاکستانی شوبز ستار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے مداحوں کو بھی عید کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی سارہ خان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، گلوکار فلک شبیر نے ہمیشہ کی طرح سارہ خان کو عید پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور عید الاضحی کی مبارک باد دی۔ مشہور اداکارہ عائزہ خان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ بکروں کے ساتھ کھڑے ہوکر تصویر بنوائی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ اداکار یاسر حسین نے بھی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر تصویر کو انسٹاگرام پر شئیر کیا اور سب کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ گلوکار عاصم اظہر نے بکروں کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سب کی قربانی قبول فرمائے۔ اداکارہ ماورہ حسین نے بھی عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم سب کی قربانی قبول کرے، اور اس کے ساتھ ہی ہماری بری عادتیں اور انا بھی اس عید پر قربان ہوجائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.