شوبز

مہوش حیات شادی کے لئے تیار۔۔۔ لیکن کس کےساتھ؟

اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ ادار لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی کے لیے تیار ہیں۔

ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مہوش حیات نے مزید کہا کہ اگر ڈی کیپریو ان سے شادی کیلئے ہاں کردے تو وہ تیار ہیں۔شادی کے سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ انہیں شادی کی افرز آئی ہیں اور آتی رہتی ہیں۔ شادی ایک بھر پور ذمہ داری والا کام ہے، شادی سے پہلے انہوں نے بہت سارے کام کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی کے ساتھ  شاید وہ اپنے کام پر توجہ نہیں دے پائیں گی، اس لیے وہ فی الحال شادی کا نہیں سوچ رہی ہیں، کیونکہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شادی ایسے مرد سے کریں گی جو رحم دل ہو، خوش اختلاق ہو اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہنس مکھ ہو۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی لیونارڈو ڈی کیپریو کی بہت بڑی فین ہیں اور اگر وہ ان کو سن رہے ہیں تو وہ شادی کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.