شوبز

بھارتی فلم ڈائریکٹر پریا درشن کی شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار کے متعلق بڑی پیشگوئی

تمام لوگوں کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے چاہے و شاہ رخ ہوں، سلمان یا اکشے کہ وہ سپر اسٹار ہونے کا لطف اب بھی اٹھا رہے ہیں

بھارتی فلم ڈائریکٹر پریا درشن نے نامور اداکاروں کے متعلق بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان سمیت سلمان خان اور اکشے کمار کا فلمی دور ختم ہو رہا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق 64 سالہ بھارتی فلم ڈائریکٹر پریا درشن کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ناظرین غیر مستند فلموں کو مسترد کردیتے ہیں کیونکہ انڈسٹری اب تبدیل ہوچکی ہے تاہم ان تمام لوگوں کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے چاہے و شاہ رخ ہوں، سلمان یا اکشے کہ وہ سپر اسٹار ہونے کا لطف اب بھی اٹھا رہے ہیں کیوں کہ آنے والے دور میں سپر اسٹار اداکار نہیں بلکہ فلم کا مواد ہوگا۔ چار دہائیوں سے مختلف نوعیت کی سپر ہٹ فلمیں بنانے والے پریا درشن نے کہا کہ موجودہ دور کی فلمیں حقیقت پسندانہ موڑ لے رہی ہیں، اب چاہے وہ مزاحیہ ہو ں یا ایک سنجیدہ، فلم بنانے والے کو صحیح نظر آنا چاہیے۔ ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا اب کوئی قابل اعتماد دکھائی دینے والی فلم ناکامی کا شکار ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.