شوبز

اداکارہ ریحانہ صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

ماضی کی معروف اداکارہ ریحانہ صدیقی دو روز پہلے برطانیہ میں انتقال کر گئیں۔وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔
ریحانہ صدیقی نے نے پی ٹی وی کے لاتعداد ڈراموں میں کام کیا۔ پاکستان کی متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ایک فلم میں بطور ہیروئین بھی کام کیا لیکن زیادہ تر سپورٹنگ رول کئے ۔ انہوں نے فلم ” محبت رنگ لائے گی میں محمد علی کی بہن کا رول ادا کیا تھا ۔
ریحانہ صدیقی معروف اداکارہ طلعت صدیقی کی بہن عارفہ صدیقی اور فریحہ پرویز کی خالہ تھیں۔۔وہ ریحانہ اورنگزیب کے نام سے بھی جانی جاتی تھیں لیکن جب اداکار اورنگزیب سے علیحدگی ہوئی تو پھر ریحانہ صدیقی کے نام سے کام کرتی رہیں۔
وہ پی ٹی وی کے مقبول دور میں ہر دوسرے ڈرامےمیں دکھائی دیتی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.