شوبز

عورت سے بدسلوکی روح کو مار دیتی ہے؛عمائمہ ملک

نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے اداکارہ عمائمہ ملک نے ایک دردناک پوسٹ شیئر کی ہے۔

عمائمہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج اس دردناک واقعے کا آٹھواں روز تھا، میں نےگزشتہ 8 دنوں اس واقعے سے متعلق کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن نہ تو ذہن راضی ہوا، نہ دل نے اجازت دی اور نہ ہی میری ہمت ہوسکی کہ میں اپنے خیالات کو لفظوں میں ڈھال سکوں۔

عمائمہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں خود بھی اس صدمے سے گزر چکی ہوں جو کہ ایک عورت سے بدسلوکی کا رشتہ ہے، یقین کریں یہ بدسلوکی آپ کی روح کو ماردیتی ہے، اگر کسی طرح سے زندہ رہنے کا سوچ بھی لو تو یہ آپ کو اندر سے کھوکھلا کردیتا ہے، آپ کو اندر سے اتنا کھوکھلا کردیتا ہے کہ صرف آپ ہی جانتے ہیں، یہ دکھ آپ کو اتنا تبدیل کردیتا ہے کہ آپ اپنے سائے کو بھی نہیں پہچان پاتے۔

اداکارہ نے کہا کہ لیکن اب میں جان گئی ہوں خاموشی خود ایک گھناؤنا جرم ہے، ہمیں کسی دوسری لڑکی کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دینا چاہیے، آئیے بات کریں، اپنے حق کے لیے لڑیں اور کسی دوسرے کی زندگی کو اس بدسلوک رشتے کی طرح برباد نہ ہونے دیں۔

حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں عدالتی نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں حیران ہوں عدالتی نظام کی مشینری ناکام ہے، ہم سب ناکام ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.