شوبز

اسکارلیٹ جانسن نے ڈزنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

مارول پروڈکشن کی سپراسٹار ڈزنی کے خلاف کھڑی ہو گئیں۔

اسکارلیٹ جانسن کو ایکشن سے بھرپور فلم ’بلیک وڈو‘ سے آٹھ ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا، جس کے بعد اداکارہ نے والٹ ڈزنی کمپنی پر فلم اسٹریم کرنے پر ہرجانے کا دعوی کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈزنی اورہالی وڈ اسٹاراسکارلیٹ میں معاہدہ ہوا تھا کہ فلم تھیٹرز میں ریلیز کی جائے گی، تاہم کمپنی نے فلم کو ایک ساتھ تھیٹرز اور آن لائن ریلیز کر دیا، جس سے اداکارہ کو اربوں کا نقصان ہوا۔

اسکارلٹ کا معاہدہ تھا کہ فلم کا کام کرنے کا معاوضہ فلم کے سینما گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی بنیاد پر ہو گا۔ اداکارہ کا کہنا تھا آن لائن ریلیز کرنے سے ان کا منافع کم ہوا۔دائر کیے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ پروڈکشن ہاوس کے ساتھ “تھیٹر ریلیز” کا معاہدہ ہوا تھا، جس کا صاف مطلب ہے کہ فلم صرف تھیٹر پر ہی ریلیز کی جائے گی۔ڈزنی اس وعدے سے بخوبی واقف تھا، لیکن ڈزنی+ سٹریمنگ سروس پر فلم اسی دن ریلیز کر دی گئی جس دن اسے تھیٹرز میں ریلیز کیا گیا۔

تاہم ڈزنی نے ان تمام الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے طویل اور عالمی اثرات میں اس قسم کے مقدمے افسوسناک ہیں، اور انہوں نے معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.