شوبز

ماورا حسین پنجاب پولیس کے اہم کام سے پرامید

 اداکارہ ماورا حسین آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے خصوصی ہیلپ لائن ’Call 1787‘ کے آغاز سے پُرامید نظر آرہی ہیں۔

ماورا حسین نے اپنی انسٹااسٹوری پرآئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے خصوصی ہیلپ لائن’Call 1787’کے آغاز سےمتعلق ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں ماورا حسین نے لکھا کہ ’وقت کی ضرورت۔‘

ماورا حسین نے لکھا کہ ’اُمید ہے کہ یہ اتنا ہی مؤثر ہو جتنا کہ یہ دیکھنے میں لگا۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہمیں اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کے اداروں کی اشد ضرورت ہے۔‘

خیال رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال میں زیادتی و تشدد کا شکار ہونے والوں کے پولیس سے رابطے کے لیے خصوصی ہیلپ لائن ’Call 1787‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.