شوبز

"اوکے ماما اوکے”۔۔۔منال خان نے والدہ کی شکایت دور کردی

 اداکارہ منال خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔

منال خان کی جانب سے گزشتہ شب ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں اپنی والدہ کی شکایت دور کرتے اور مداحوں کو ہنساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

منال خان گھر میں مغربی لباس پہنے بیٹھی ہوئی ہیں اور اپنے کاموں میں مشغول ہیں جبکہ اُن کی والدہ کو اُن سے شکایت ہے کہ وہ گھر میں تیار ہو کر نہیں رہتیں۔منال خان نے ویڈیو میں اپنی والدہ کو خوش کرنے کے لیے مشرقی لباس پہن لیا ہے اور خوب سرخی پاؤڈر لگا کر گھر کے کام کر رہی ہیں، پودوں کو پانی دے رہی ہیں، میک اپ کے ساتھ ہی گھر کی صفائی، کھانا پکانا جبکہ سوتے ہوئے بھی خوب تیار ہیں۔

منال خان نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ ویڈیو ان سب کے لیے ہے جن کا کہنا ہے کہ ’گھر میں ایسے کیوں گھومتی رہتی ہو، تھوڑا تیار ہی ہو جاؤ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.