شوبز

صارفین کی "ملکہ” صدف کنول کی ٹوئٹر پرحکمرانی

صدف کنول نےکہا کہ میرا ماننا ہےکہ آپ اپنےشوہرکوشوہرسمجھیں اورشوہرکا درجہ اوپرہونا چاہیے

صارفین کی "ملکہ” صدف کنول کی ٹوئٹر پرحکمرانی،اداکار شہروزسبزواری سےشادی کےبعد سےاکثروبیشترسوشل میڈیا پرتنقید کا شکار رہنےوالی ٹاپ ماڈل صدف کنول کےحالیہ بیان نےصارفین کےدل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پرصدف کنول کےحالیہ بیان کی ایک ویڈیوکلپ وائرل ہورہی ہےجس میں وہ کامیاب ازدواجی زندگی کےچند سنہرے اصول بتاتےہوئےنظرآرہی ہیں۔

صدف کنول نےکہا کہ میرا ماننا ہےکہ آپ اپنےشوہرکوشوہرسمجھیں اورشوہرکا درجہ اوپرہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔ ماڈل کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر پسند آیا کہ اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے پینل پر صدف کنول ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔

صدف کنول حالیہ بیان کے بعد ’ملکہ‘ قرار

ٹوئٹر صارفین صدف کنول کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اُن کے تعریفی پیغامات جاری کرتے نظر آرہے ہیں۔ خدیجہ نامی صارف نے لکھا کہ ’صدف کنول کو ہمارا سلام، یہ ہماری ملکہ ہیں۔‘

ایک صارف نے صدف کنول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اب سوشل میڈیا کی پرنس بن گئی ہیں۔‘

عروج بٹ نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ایک حقیقی اسلامی بیان ہے جس کی مجھے صدف کنول سے توقع نہیں تھی۔‘

صارف نے لکھا کہ ’صدف نے بہت اچھا بیان دیا، یہ بہادر خاتون ہیں۔‘ زین نامی صارف نے لکھا کہ ’مسئلہ صدف کنول نہیں ہے اصل میں وہ مردوں کے احترام کی بات کر رہی ہیں جسے کچھ لڑکیاں ہضم نہیں کر سکتی ہیں۔‘

راجا نامی صارف نے ایک مزاحیہ میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صدف کنول کے بیان کے بعد فمینزٹس کہہ رہی ہیں کہ ہمیں مارو، ہمیں زندہ نہیں چھوڑو۔‘

واضح رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا کہ بیوی ہونے کے ناطے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اب بہت فیمینزم اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.