شوبز

فحش ویڈیوز, اداکارہ وماڈل نندیتا دتہ اورساتھی سمیت گرفتار

پولیس نےبھارتی اداکارہ وماڈل” نندیتا دتہ “کولڑکیوں سےفحش ویڈیوزبنوانےکےالزام میں ساتھی سمیت گرفتارکرلیا

پولیس نےبھارتی اداکارہ وماڈل” نندیتا دتہ “کولڑکیوں سےفحش ویڈیوزبنوانےکےالزام میں ساتھی سمیت گرفتارکرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نےریاست بنگال کےمغربی علاقےڈم ڈم میں ایک گھرپرچھاپہ مارکارروائی کرتےہوئےاداکارہ وماڈل نندیتا دتہ اورساتھی مینک گھوش کوحراست میں لےلیا۔ پولیس نےدومتاثرہ لڑکیوں کی شکایت پرکارروائی کی۔ پولیس کےمطابق نندتیا دتہ اورمینک گھوش ماڈل بننےکی خواہش مند لڑکیوں کوماڈلنگ اوراوٹی ٹی پلیٹ فارم پرآنےکا جھانسا دے کران سےغیراخلاقی ویڈیوزبنوانےمیں ملوث ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ اداکارہ نندیتا دتہ نیم برہنہ فلموں کی اداکارہ سےجانی جاتی ہیں ۔

بڈھن نگر پولیس کمیشنریٹ کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے، فحش ویڈیوز کی شوٹنگ کے لیے ٹھکانوں کا بھی پتا لگایا جائے گا، اداکارہ اور ساتھی سے فحش ویڈیوز فروخت کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش نے او ٹی ٹی پر شہرت کا جھانسا دے کر نیو ٹاو¿ن ہوٹل میں فحش ویڈیوز بنانے پر مجبور کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.