شوبز

متنازع بیان، ہالی ووڈ، اسکارلیٹ جوہانسن کی حمایت میں نکل آیا

امریکی اداکارہ کی جانب سے کیےگئےعدالتی مقدمے پروالٹ ڈزنی کمپنی کا بیان سامنےآنےکےبعد اداکارہ کوانٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی حمایت حاصل ہے

متنازع بیان، ہالی ووڈ، اسکارلیٹ جوہانسن کی حمایت میں نکل آیا، امریکی اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن کی جانب سے کیےگئےعدالتی مقدمے پروالٹ ڈزنی کمپنی کا بیان سامنےآنےکےبعد اداکارہ کوانٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی حمایت حاصل ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس کےمطابق مختلف ایڈووکیسی تنظیموں نے والٹ ڈزنی کمپنی کے بیان کواداکارہ پر ’صنفی کردارکا حملہ‘ قراردیا ہے۔

ایڈووکیسی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ ’اگرچہ ہم اسکارلٹ جوہانسن اوروالٹ ڈزنی کمپنی کےمابین قانونی چارہ جوئی میں کسی کی بھی طرف داری نہیں کریں گے، تاہم ڈزنی کمپنی کے حالیہ بیان کے خلاف ہیں جس میں جوہانسن کو معاہدے پر کاروباری حقوق کے دفاع کے لیے بےحس یا خود غرض قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ صنفی بنیادوں پر حملہ کرنا کاروباری تنازع میں کوئی جگہ نہیں رکھتا اور ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جس میں عورتوں اور لڑکیوں کو مردوں کے مقابلے میں قابلیت کے اعتبار سے کم سمجھا جاتا ہے تاکہ وہ اشتہاراتی تنقید کا سامنا کیے بغیر اپنے مفادات کی حفاظت کر سکیں۔‘

واضح رہے کہ فلم ’بلیک وڈو‘ کی سینما گھروں میں نمائش کے ساتھ ہی فلم کی اسٹریمنگ سروس ’ڈزنی پلس‘ پر بھی ریلیز کرنے پر مایوس ہونے والی اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن نے ڈزنی کمپنی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن کی جانب سے دائر مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ’مس جوہانسن نے ڈزنی اور مارویل کو ہر موقع فراہم کیا کہ وہ اپنی اس غلطی کو درست کریں اور مارویل اسٹوڈیوز اپنے کیے گئے وعدے پر عمل کرے۔‘

اداکارہ نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئرکورٹ میں جمع کروائی گئی شکایت میں معاشی نقصانات کو پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ جس کے جواب میں ڈزنی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ معاہدے کا حصہ تھا اورایکٹریس کو اس کی اضافی رقم بھی ادا کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ والٹ ڈزنی کمپنی کو اپنے بیان میں ہالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کی تنخواہ کے بارے میں بتانے اور ان کےکردار کے بارے میں بات کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.