شوبز

الحمرا آرٹ گیلری میں ایک سولو نمائش بعنوان”360″ کا انعقاد، ذوالقرنین حیدر کی شرکت

نمائش میں مصور اسد رانا کی تقریبا 50 سے زائد تصاویر رکھیں گئی ہیں، شو میں پاکستان کے قدرتی اور حقیقی رنگ کو تصویروں میں پیش کیا گیا ہے

الحمرا آرٹ گیلری میں ایک سولو نمائش بعنوان”360″ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مشہور اداکار ذوالقرنین حیدر نے ناصرف شرکت کی بلکہ نمائش کا افتتاح بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ذوالقرنین حیدر نے فنکار کی شاندار کوششوں کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر آرٹ کے شوقین افراد کی ایک اچھی تعداد شو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔نمائش میں مصور اسد رانا کی تقریبا 50 سے زائد تصاویر رکھیں گئی ہیں۔ شو میں پاکستان کے قدرتی اور حقیقی رنگ کو تصویروں میں پیش کیا گیا ہے۔ اسد رانا نے کہا کہ پاکستان بھرپور ثقافتی اقدار، قدرتی خوبصورتی اور متاثر کن مناظر کی ایک مثال ہے۔ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ نمائش کا مقصد پاکستان کی خوبصورت زمین کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے۔ نمائش میں تصاویر ہماری پیاری سرزمین کے قدرتی حسن کے مختلف رنگوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں ملک کی عظمت کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔نمائش 5 اگست تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.