شوبز

"سجل علی کسی کی دوست نہیں ہے”۔۔۔ یاسر حسین کا اہم انکشاف

 یاسر حسین کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری دوستی کیلئے اچھی جگہ نہیں ہے۔

حال ہی میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے دلچسپ سوالات کے جوابات دئیے۔ سوال جواب سیشن کے دوران لوگ زیادہ تر یاسر حسین اور اقرا عزیز کے بیٹے کبیر حسین کے متعلق سوالات پوچھتے نظر آئے۔یاسر حسین کی ایک مداح نے کبیر حسین کا چہرہ سوشل میڈیا پر نہ دکھانے کا شکوہ کرتے ہوئے پوچھا ہم کبیر کو کب دیکھیں گے بہت دل چاہتا ہے کہ اسے دیکھیں اور پتہ چلے کہ وہ کس پر گیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے بتایا کہ ان کا بیٹا اقرا جیسا ہے پیارا۔

ایک اور صارف نے سوال پوچھا کیا آپ اور سجل دوست ہیں؟ اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا سجل کسی کی دوست نہیں اور یہ اس کی سب سے اچھی عادت ہے۔ یاسر نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کے بارے میں کہا یہ انڈسٹری دوستیوں کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.