شوبز

"تو میری زندگی ہے”۔۔۔ مومل شیخ کے دل کی دھڑکن کون؟

اداکارہ مومل شیخ نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

مومل شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے بیٹی کو گود میں اُٹھایا ہے جبکہ یہ تصویر ماں اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ  ’آپ کو خوشیوں سے بھری صحت مند زندگی نصیب ہو اور آپ اس دُنیا کی تمام بُری نظروں سے محفوظ رہو آمین۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! آپ پر اپنی تمام برکتیں نازل فرمائے، تم میری مضبوط بیٹی ہو اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ تم اپنی تمام لڑائیاں خود لڑو گی۔‘

مومل شیخ نے یہ بھی لکھا کہ ’پچھلے 12 مہینوں میں آپ کو بڑھتے ہوئے دیکھ کر مجھے اپنی زندگی کے خوشگوار، قیمتی لمحات ملے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’تم میرے دل کی دھڑکن ہو اور میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.