شوبز

اسرا بیلگیچ کی نئی سیریز کا پہلا ٹیزر جاری

تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیریز کانونسوز توپراکلر کی پہلی جھلک اپنے مداحوں کو دکھا دی ہے۔

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کی پہلی جھلک اپنے مداحوں کو دکھا دی ہے۔اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی سیریز کانونسوز توپراکلر کا پہلا ٹیزر شیئر کیا ہے۔

سیریز کا یہ پہلا ٹیزر کوئلے کی کانوں کے کچھ خطرناک مناظر، ایک پارٹی کے چند خوشگوار لمحات اور سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں اورگنیش اور اسرا بیلگیچ کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے مناظر پر مشتمل ہے۔

اسرا نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی نئی ڈرامہ سیریز کانونسوز توپراکلرکا پہلا ٹیزر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.