شوبز

قربان نیازی کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار تعزیت

معروف پاکستانی لوک گلوکار قربان نیازی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس پر شوبز حلقوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کی عمر 74سال تھی، وہ گذشتہ چند دنوں سےکورونا میں مبتلا تھے، ان کو ویکسین بھی لگائی چکی تھی۔

قربان نیازی گلوکار جاوید نیازی اور بابر نیازی کے چچا اور گلوکار اویس نیازی کے نانا تھے۔قربان علی نیازی نے فنی زندگی کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا، انہوں نے 1964 میں جب پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز ہوا تو اپنے بڑے بھائی طفیل نیازی کے ساتھ پہلا گانا گایا۔

قربان نیازی نے دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اپنے فن کا جادو جگایا اور بہت سارے ایوارڈز بھی حاصل کیے، قربان نیازی ایوارڈ یافتہ نعت خواں بھی تھے، انہیں 23 مارچ 2016 کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.