شوبز

عائزہ خان اور دانش تیمور پر”پدماوت”کی کاپی کا الزام

پاکستان کے معروف فیشن ہاؤس کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے برانڈ کی تشہیر کے دوران بلاک بسٹر بولی وڈ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

فیشن برانڈ ّلاجونتیٗ کی جانب سے حال ہی میں ’خوش‘ نامی برائیڈل کوچیور متعارف کرایا گیا تھا، جس کی تشہیری مہم میں عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور کو دکھایا گیا تھا۔تشہیری مہم کے سلسلے میں فیشن برانڈ نے ایک مختصر دستاویزی فکشن فلم بھی جاری کی، جس میں 1554تشہیری مہم کے دوران عائزہ خان کو شہزادی جب کہ ان کے شوہر دانش تیمور کو شہزادے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔برائیڈل کوچیور کی تشہیری میں جہاں دونوں اداکاروں کے انداز کو سراہا گیا، وہیں ان پر دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کی معروف فلم ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے۔

کے دور کے بادشاہوں اور شہنشاہوں کے فیشن کو دکھانے کی کوشش کی گئی۔

فیشن ہاؤس کے برانڈ ’خوش‘ ویڈنگ میگزین کے انسٹاگرام پر جب عائزہ خان اور دانش تیمور کے مذکورہ انداز کی تصویر شیئر کی گئی تو لوگوں نے ان پر کاپی کرنے کا الزام لگایا۔مذکورہ تصویر کے علاوہ دونوں اداکاروں کو بولی وڈ فلم کے سین میں تشہیری دستاویزی فلم میں بھی دکھایا گیا۔دونوں اداکاروں نے ’پدماوت‘ فلم کے شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے رومانوی سین کو کاپی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.