شوبز

"پیار ہوا اقرار ہوا”۔۔۔ماہرہ خان نے اظہار محبت کر دیا

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے دوست سلیم کریم کے لیے ایک بار پھر اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔

انسٹاگرام پر ماہرہ نے ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ” آپ نے مجھے بہتر انسان بنایا، اورآپ ہی صحیح انسان اور صحیح محبت ہیں”۔ماہرہ نے اس خوبصورت پوسٹ کے نیچے ایک دل بھی بنایا اور ساتھ ہی اپنے دوست “سلیم کریم” کو ٹیگ کر دیا، جس پر ماہرہ کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان اس سے پہلے بھی سلیم کریم سے اپنی محبت کو اپنی خوش قسمتی کا نام دے چکی ہیں۔

گزشتہ سال اداکارہ ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین  کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک لائیو ویڈیو سیشن کے دوران بتایا کہ انہیں سلیم کریم سے محبت ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.