شوبز

منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی طے پا گئی؛کارڈ تقسیم

احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا، دونوں آئندہ ماہ دس تاریخ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

شادی کا کارڈ احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنایا، جس میں بتایا گیا کہ ان کی شادی کی تقریب منال خان سے 10 ستمبر 2021 کو طے پائی ہے۔شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’الحمداللہ ہم شادی کررہے ہیں۔‘پوسٹ کے کیپشن میں منال خان کو مخاطب کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’میں اپنی آخری سانس تک آپ سے محبت کرتا رہوں گا۔‘

اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے منال خان نے احسن محسن اکرام سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آخرکار ہماری شادی ہو ہی رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.