شوبز

صنم چوہدری نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اللہ سے لو لگا لی

 اداکارہ صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کو خیرباد کہہ کر اللہ کی طرف رخ کر لیا ہے۔

گزشتہ دنوں صنم نے ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے۔اداکارہ نے فیصلے کے متعلق تو کوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

اب مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.