شوبز

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی مداحوں کو پریشان کر دینے والی تصاویر وائرل

اداکارہ کی جانب سے اپنی اسٹوری میں ایک مداح کا جواب شیئر کیا گیا جس نے کہا تھا کہ ماتھے پر موجود زخم نقلی جب کہ گال کا زخم اصلی ہے

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی مداحوں کو پریشان کر دینے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جس میں ان کو زخمی دیکھا یا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کچھ وائرل تصاویر کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ زخمی ہو گئی ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ کے چہرے پر موجود زخم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پریانکا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر خود شیئر کی جس میں ان کے گال اور ماتھے پر خون کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

پریانکا نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ اس میں سے کون سا زخم اصلی اور کون سا زخم نقلی ہے؟ اداکارہ کی جانب سے اپنی اسٹوری میں ایک مداح کا جواب شیئر کیا گیا جس نے کہا تھا کہ ماتھے پر موجود زخم نقلی جب کہ گال کا زخم اصلی ہے۔ انہوں نے مداح کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھوں کے درمیان موجود کٹ اصلی ہے جب کہ گال کا زخم محض پروگرام کی عکس بندی کے لیے کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکی ٹیلی ویژن سیریز ‘سیٹاڈِل’ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.