شوبز

فاطمہ سہیل نے اپنا چینل لانچ کر دیا؛دوستوں کی مبارکباد

اداکارہ فاطمہ سہیل نے ٹی وی اور ماڈلنگ کے بعد اب ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے ہوئے اپنا یو ٹیوب چینل بھی لانچ کر دیا ہے جس پر انہیں فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغام بھی مل رہے ہیں

فاطمہ سہیل کئی ڈراموں میں کام کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی باقاعدگی سے کررہی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے اے آر وائے سے نشر ہونے والے ڈرامہ” میرا دل میرا دشمن” کے منفی کردار سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی تھی جب کہ ان دنوں سب ٹی وی سے نشر ہونے والا  سٹ کام "ببلی ٹی وی” بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں”Fatima Sohail Official” کے نام سے یو ٹیوب چینل لانچ کیا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے تیزی سے سبسکرائب کررہے ہیں ۔

فاطمہ سہیل نے اس ضمن میں بتایا کہ میں کافی عرصہ سے مصروفیات کے باعث چینل کو ٹائم نہیں دے رہی تھی لیکن اب اس پر باقاعدگی سے کام کررہی ہوں۔ میری کوشش ہے صارفین کے لئے منفرد اور معلوماتی پروگرام پروگرام پیش کروں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.