شوبز

"ہم کہاں کے سچے تھے”۔۔۔ ماہرہ خان مقبولیت میں سب سے آگے

 اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ چھا گئی ہیں۔

ہم کہاں کے سچے تھے یو ٹیوب ٹرینڈنگ میں نمبر ون پر آگیا ہے، ہم کے میگا سیریل کی پانچویں قسط کو یوٹیوب پر 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واسطی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔

مشہور رائٹر عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.