شوبز

"بے ہودہ گلوکار کو اب مذہب یاد آگیا؟”۔۔۔ جواد احمد بھی میدان میں آگئے

گلوکار ابرار الحق کی جانب سے نئے دورکی ماؤں کی تربیت کے انداز پر تنقید کے معاملے پرگلوکار جواد احمد بھی میدان میں آگئے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا تھا کہ ‘جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ اور اللّہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سو بھی جاتے تھے لیکن آج کل کی مائیں بچوں کو فون تھما دیتی ہیں جس پر بے بی شارک ڈو ڈو چل رہا ہوتا ہے’۔

ابرار الحق کے اس بیان پرسوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چِھڑ گئی ہے، کوئی ان کی حمایت کررہا ہے تو کسی نے  ابرار الحق کو ان کے ماضی کے گانوں کے بول یاد کروائے ہیں۔

گلوکار جواد احمد نے بھی ابرار الحق پر کڑی تنقید کی ہے اورکہا ہے کہ ملک میں بیہودہ میوزک شروع کرنے اور اس سے اربوں روپیہ کمانے والے کو آج مذہب یاد آرہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.