شوبز

اریج فاطمہ کو امریکہ میں پاکستان کی یاد ستانے لگی

اداکارہ اریج فاطمہ کو امریکہ میں اپنے وطن پاکستان کی یاد آنے لگی۔

اریج فاطمہ نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے عیسیٰ علی کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جبکہ ویڈیو کے بیک گراونڈ میں بالی ووڈ کا مشہور گانا ’وہ پہلی بار‘ سُنا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پاکستان کو بہت یاد کررہی ہوں۔‘

واضح رہے کہ اریج فاطمہ نے 2014 میں فراز خان نامی ایک بزنس مین سے شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی ایک سال بھی نہ چل سکی اور اُن کی طلاق ہوگئی جس کے بعد اُنہوں نے 2017 میں عزیر علی نامی ایک ڈاکٹر سے شادی کی تھی اور اس وقت وہ اپنے شوہر کے ساتھ امریکی ریاست میچیگن میں مقیم ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے پراجیکٹس کی شوٹنگ کے لیے پاکستان آتی رہتی ہیں۔

گزشتہ سال 16 مئی کو اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’عیسیٰ علی‘ رکھا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.